شاہ چارلس کا وہ عمل جو 500 برسوں میں کسی برطانوی فرمانروا نے نہیں کیا!

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی سلطان بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں

23 اکتوبر کو ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دع  کے دوران دعا میں شرکت کی۔

یہ تقریب پاپائی جوبلی 2025 کی تقریبات کا حصہ تھی جس میں بادشاہ نے بطور سربراہ چرچ آف انگلینڈ تاریخی طور پر پوپ کے ساتھ مل کر دعا کی۔

دعا سے قبل بادشاہ اور ملکہ نے اپوسٹولک پیلس میں پوپ کے ساتھ نجی ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیے: فرانس: چوری ہونے والے شاہی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگا لیا گیا، چور تاحال آزاد

برطانوی شاہی خاندان کی معروف نامہ نگار ربیکا انگلش نے بادشاہ اور ملکہ کی دعا کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیا جسے ان مداحوں نے دیکھا۔

شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بھی پوپ لیو کے ساتھ بادشاہ اور ملکہ کی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں جن کے کیپشن لکھا تھا بادشاہ اور ملکہ نے اپاسٹولک پیلس میں پوپ لیو چہاردہم سے ملاقات کی جو ان کے ویٹیکن سٹی کے سرکاری دورے کی شروعات ہے۔

مزید پڑھیں: ٹائم کیپسول: لیڈی ڈیانا کا اگلی نسلوں کے لیے دفن کردہ خزانہ وقت سے پہلے سامنے آگیا

یہ تقریب اس لحاظ سے تاریخی قرار دی جا رہی ہے کہ پچھلی بار کوئی برطانوی فرمانروا پوپ کے ساتھ دعا میں شریک تقریباً 500 سال قبل ہوا تھا جب 16ویں صدی میں مذہبی تقسیم کے باعث انگلینڈ نے کیتھولک چرچ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت نہیں، امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہے، وزیراعظم

نیشنل چیمپیئنز کپ 27-2026 کی ٹرافی کی ملتان میں رونمائی، 4 ٹیمیں 11 اگست سے مدمقابل

آزاد کشمیر: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

میر رضا کیس کے حقائق جلد عوام کے سامنے لائیں گے، آئی جی سندھ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اب تک ججوں کی تعیناتی کے بل پر دستخط کیوں نہیں کیے؟

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ