علاقائی رابطوں کا فروغ مشترکہ ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے علاقائی ممالک کو باہمی تعاون اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے تمام بین الاقوامی مندوبین کو خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

ان کے مطابق، موجودہ دور میں دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور پاکستان اس عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ صدیوں سے بیلٹ اینڈ روڈ اور قدیم شاہراہِ ریشم جیسے تجارتی و ثقافتی روابط کا محور رہا ہے۔ آج کی بدلتی معیشت نے اس قدیم گزرگاہ کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی گوادر کی طویل ساحلی پٹی اور کراچی بندرگاہ عالمی میرین سلک روڈ کا لازمی حصہ ہیں، جو خطے میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بنیادی کردار ادا کریں گی۔

پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل، علاقائی رابطوں کا نیا دور شروع ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس کا بنیادی فوکس کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی پر ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ کراچی، مصروفیات کیا ہوں گی؟

وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی روابط میں اضافہ خطے کی معاشی اور تجارتی ترقی کے لیے انقلابی ثابت ہوگا۔ پاکستان ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد-تہران-استنبول ریلوے منصوبے پر فعال انداز میں کام کر رہا ہے، جو خطے کی اقتصادی صلاحیتوں کو یکجا کرنے میں مددگار ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تجارت، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں قریبی تعاون سے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان کے مطابق، بڑے علاقائی منصوبے مشترکہ خوشحالی کے دروازے کھولنے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور استحکام کو بھی مضبوط کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں رابطے صرف سڑکوں، ریل یا فضائی راستوں تک محدود نہیں رہے، بلکہ آج کا زمانہ ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور تکنیکی انضمام سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ جدید معیشت کا حصہ بن سکے اور عالمی ترقی کی رفتار کے ساتھ قدم ملا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ