اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر پابندی ختم کردی

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  نےسونے کی درآمد و برآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور سونے کی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او کو بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔

 وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ای سی سی نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی برآمد و درآمد کے لیے موجودہ فریم ورک کو برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک: دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، مقدمہ درج

اجلاس نے درآمدی پالیسی میں پری شپمنٹ انسپیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کی سفارشات کی منظوری دی اور بیگیج و ٹرانسفر اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمدی اسکیم سے متعلق تجاویز پر مزید مشاورت کے لیے ہدایت کی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے لیے 2.5 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دی جبکہ فرنٹیئر ورکز آرگنائزیشن کے اوور ڈرافٹ کلیئرنس کے لیے بھی رقم منظور کی گئی۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے لیے الیکشن کمیشن کو 45 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی، پاکستان منٹ کالونی میں بجلی کے میٹرز کی تنصیب کے منصوبے کے لیے 11 کروڑ 21 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی اور رینجرز کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کے لیے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک سونے سے اور چنیوٹ تانبے سے مالامال مگر سرمایہ کاری کیوں نہیں؟  

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں وزیرِ خزانہ نے قیمتوں کے استحکام اور عوام کی قوتِ خرید کے تحفظ پر زور دیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب نے زرعی پیداوار متاثر کی ہے اور ستمبر میں مہنگائی 5.6 فیصد تک جا پہنچی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ مرغی، چاول اور ایل پی جی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ شکر، گوشت اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ای سی سی نے خوردنی تیل اور گھی کے شعبے میں ممکنہ گٹھ جوڑ کی تحقیقات کا حکم دیا اور رمضان المبارک کے لیے قیمتوں کے استحکام کے منصوبے کی تیاری کی ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں صوبوں کو مارکیٹ مانیٹرنگ کے لیے ادارہ شماریات کے سسٹم کے استعمال کی ہدایات بھی دی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جنیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا