کورونا کے 13 نئے شکار: 7 کی حالت تشویشناک، ایک مریض جاں بحق

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قاتل کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا، جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق کراچی سے تھا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 693 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے 13کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 304 ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 6 مریض رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 85 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 235 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کورونا کے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم