پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے کے بعد 423,062 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3122 روپے اضافے کے بعد 362,707  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,493  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp