پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ کا مالدیپ کا دورہ، دوطرفہ بحری تعاون میں اہم پیشرفت

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کی بندرگاہ مالے کا دورہ کیا جہاں آمد پر مالدیپ کے حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر

 ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور محمد ذیشان نبی شیخ نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی، کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ میجر جنرل محمد سلیم اور پاکستان کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعاون، اور میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشن کمانڈر نے اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

مالدیپ میں قیام کے دوران میزبان ملک کے سرکاری حکام، مختلف ممالک کے سفیروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے جہاز کا دورہ کیا۔ جہاز کو عوام کے لیے بھی کھولا گیا جس سے دونوں ممالک کے عوامی تعلقات کو مزید تقویت ملی۔

مزید پڑھیے: پاک بحریہ نے تقریباً ایک ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لیں، آئی ایس پی آر

دورے کے اختتام پر پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔

اس مشق کا مقصد دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ سربراہ کی امریکی عسکری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، مالدیپ میں پاک بحریہ کے جہازوں کے باقاعدہ دورے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں باہمی تعاون اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کا باعث بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں