گوندہ اور کرشنا میں برسوں پرانی رنجش کس نے ختم کروائی؟

اتوار 9 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار گوندہ کی اہلیہ سنیتا آہوجہ نے 7 سال سے جاری اپنے خاندان اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان چلی آ رہی رنجش پر خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اب یہ اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام

پنک ولا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجہ نے کرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ سے متعلق پرانے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دل سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخر میں کب تک اپنے بچوں سے ناراض رہ سکتی ہوں؟ جب سب اپنی زندگی میں خوش ہیں تو رنجش رکھنے کا کیا فائدہ؟ میں سب بچوں کو دعا ہی دے سکتی ہوں، وہ سب میرے اپنے جیسے ہیں۔

سنیتا نے گوندہ کے ساتھ اپنی ابتدائی زندگی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرشنا کی والدہ پدما شرما، جو گوندہ کی بہن تھیں، ان کے بہت قریب تھیں۔

کرشنا کی ماں میری پسندیدہ تھیں۔ سب سے پہلے انہی کو میرے اور گوندہ کے تعلق کا علم ہوا تھا۔ گوندہ کی کامیابی میں ان کا بڑا ہاتھ ہے اور وہ اس کی مکمل حق دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار سنیل شیٹی سابق سپر اسٹار گووندا سے ناراض

یاد رہے کہ گوندہ اور کرشنا کے درمیان 2016 میں شروع ہونے والی کشیدگی ایک شو ’دی کپل شرما شو‘ میں مذاق کے دوران پیدا ہوئی تھی، جس سے گوندہ اور سنیتا ناراض ہو گئے تھے۔ بعد ازاں یہ تنازع عوامی سطح پر بڑھتا چلا گیا۔

تاہم 2024 میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں گوندہ اور کرشنا کی جذباتی ملاقات کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان صلح ہو گئی، اور بالی ووڈ کی یہ مشہور خاندانی رنجش بالآخر اختتام کو پہنچی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی