ملائیشیا کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 7 ہلاک، سینکڑوں لاپتا

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانمار سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی ایک کشتی تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد لاپتا، 7 ہلاک اور 13 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق 3 دن قبل میانمار کی ریاست راکھائن سے روانہ ہونے والی تقریباً 300 افراد پر مشتمل کشتی ہفتے کے روز لنگکاوی جزیرے کے قریب 170 مربع سمندری میل کے علاقے میں لاپتا ہو گئی تھی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

میانمار کی غریب ریاست راکھائن کئی سالوں سے نسلی تشدد، بھوک اور تنازعات کا شکار ہے، جس میں سب سے زیادہ نشانہ روہنگیا مسلم اقلیت بنی۔

2017 میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد تقریباً 13 لاکھ روہنگیا مسلمان اپنے گھروں سے بے دخل ہو کر بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں: مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 4 پاکستانیوں کی لاشیں برآمد

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں نے ابتدائی طور پر چسے ایک بڑی کشتی میں سوار ہو کر سفر شروع کیا تھا۔

لیکن ملائیشیا کے قریب پہنچنے پر ان سے کہا گیا کہ وہ 3 چھوٹی کشتیوں میں منتقل ہو جائیں، تاکہ حکام کی نظروں سے بچا جا سکے۔

کداح صوبے کے پولیس سربراہ کے مطابق باقی 2 کشتیوں کی صورتحال معلوم نہیں اور تلاش و بچاؤ کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کے مغربی ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک

میانمار میں تشدد اور بنگلہ دیش کے کیمپوں میں سخت حالات کے باعث، روہنگیا افراد اکثر خطرناک سمندری راستوں کے ذریعے ملائیشیا جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے مطابق جنوری سے نومبر 2025 کے آغاز تک اب تک 5,100 سے زائد روہنگیا میانمار اور بنگلہ دیش سے کشتیوں کے ذریعے نکلنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

جن میں سے تقریباً 600 افراد ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ