تحریک انصاف نے میئر کراچی کے انتخاب کے ضمن میں جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے ایک اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔
پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی پر میئر کراچی کے انتخابی عمل میں قبل از انتخاب دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کروایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جو پیپلز پارٹی چار بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی وہ عجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے۔
’بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے انہیں کو اغوا کیا جارہا ہے۔ میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ اپنایا۔‘
تحریک انصاف کے اعلامیہ کے مطابق پارٹی سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتیں کہ عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔