سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے دور میں نوجوان حقائق پر مبنی سوچ اپنائیں، چیف آف ڈیفنس فورسز

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے سربراہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کے لیے سائنسی و حقائق پر مبنی سوچ کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ غیر ملکی طلبہ نے پاکستان کے عوامی جذبہِ خیرسگالی اور ملک میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات سے ہارورڈ بزنس اسکول کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ایک وفد نے پاکستان کے دورے کے دوران ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے نوجوان خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیشرفت، پاکستان کے سیکیورٹی نقطہ نظر، اور خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے گھری ہوئی اس تیزی سے بدلتی اور غیر مستحکم دنیا میں نوجوانوں کے لیے تعلیم، مہارت کی ترقی، کاروباری سوچ (اینٹرپرینیورشپ) اور حقائق پر مبنی تجزئوں کو اپنانا انتہائی اہم ہے تاکہ وہ مثبت اور موثر کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے  نوجوان اور طلبا جعلی خبروں کے خطرات سے بچنے کے لیے سمجھداری کا مظاہرہ کریں، جنرل عاصم منیر

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے اپنے جاری دورہِ پاکستان کے دوران حاصل ہونے والے شاندار تجربات کا ذکر کیا، بالخصوص انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی گرم جوشی، کھلے دل اور مہمان نوازی کی زبردست تعریف کی۔ طلبہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں اور نمو کے بہترین مواقع کا حامل ملک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

برطانیہ کو یوکرین جنگ میں مداخلت پر روس کی سخت دھمکی، فوجی تنصیبات نشانہ بنانے کا انتباہ

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

’لوگ آپ کا منہ بھی نوچ سکتے ہیں آپ کو ڈانٹنے کی جرأت کیسے ہوئی؟‘، بشریٰ انصاری مصطفیٰ کمال پر برس پڑیں

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ