نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن قریب گیس سلنڈر کا دھماکا، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والا دھماکا گیس سلنڈر کا تھا، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکا میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا، جس کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں 9 افراد  ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، فائر بریگیڈ کے مطابق دھماکے کے بعد 3 سے 4 گاڑیوں میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد بم ڈسپوزل ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے۔

سلنڈر دھماکے کا کیوں بتایا؟ مودی حکومت کا پولیس پر دباؤ

رپورٹس کے مطابق پولیس نے پہلے تصدیق کی تھی کہ دھماکا سی این جی سلنڈر کے باعث ہوا تھا۔ تاہم اب پولیس پر مودی حکومت کی جانب سے سیاسی دباؤ ہے، جس کے باعث اہلکار کچھ بھی بتانے میں ہچکچکاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔

ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ میں گوردوارہ میں تھا جب ایک شدید آواز سنی، ہم نہیں جان سکے کہ یہ کیا تھا، اتنی زور دار آواز تھی۔ قریب موجود کئی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھیں۔

ایک اور مقامی رہائشی نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی دکانیں اور عمارتیں لرز گئیں۔ ’میں کچھ خریدنے آیا تھا کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا، پوری دکان ہل گئی۔ کئی افراد زخمی ہوئے اور فوراً وہاں سے لے جائے گئے۔‘

لال قلعہ جسے بھارت میں لال قلعہ کہا جاتا ہے، 17ویں صدی کی مغل دور کی عمارت ہے اور پورے سال سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ