صبا قمر سے متعلق سب سچ کہا، مزید حقائق بھی سامنے لاؤں گا، لیگل نوٹس پر صحافی کا جواب

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے خلاف 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اس قانونی نوٹس کے بعد نعیم حنیف نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے موقف پیش کیا۔

نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ تنقید میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی خوبصورتی ہے اور وہ اسے کھلے دل سے قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس شعبے میں کافی عرصے سے سرگرم ہیں اور جانتے ہیں کہ تنقید کب اصلی ہوتی ہے اور کب اسے خریدا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بے بنیاد الزامات کیوں لگائے؟ اداکارہ صبا قمر نے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کئی ایسی تنقیدوں کا سامنا کیا ہے اور وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صحافی نے واضح کیا کہ وقت آنے پر وہ مزید حقائق منظر عام پر لائیں گے۔

نعیم حنیف نے اپنے صحافتی کیریئر کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تربیت یافتہ ہیں اور جانتے ہیں کہ سینسرشپ کیسے کام کرتی ہے۔ وہ کبھی بھی کسی پابندی یا نوٹس سے نہیں ڈرتے اور جانتے ہیں کہ کس طرح مضبوط موقف اختیار کرنا ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے موقف پر قائم رہتے ہیں اور اپنی صحافت کو صاف اور معتبر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سحر خان صبا قمر کے حق میں بول پڑیں، سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا

واضح رہے کہ نعیم حنیف نے صبا قمر کے کسی شخص کے ساتھ تعلقات کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ 2003 سے 2004 کے دوران لاہور کے والٹن روڈ پر اسی شخص کے فراہم کردہ مکان میں مقیم تھیں۔ نعیم حنیف نے مزید الزام لگایا کہ تعلقات ختم ہونے کے بعد یہ شخص اداکارہ کو ہراساں کرنے لگا اور صبا قمر متعلقہ معاملے کے لیے جنگ کے دفتر بھی گئی تھیں۔

صبا قمر نے ان تمام دعوؤں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا اور قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے نعیم حنیف کو 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری