بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی طیارہ پی سی 7 چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی۔
VIDEO | Tamil Nadu: An Air Force training aircraft crashed near Thiruporur in Chengalpattu district. More details are awaited.
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/SPPRXri1mO
— Press Trust of India (@PTI_News) November 14, 2025
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو 550 سے زیادہ فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے، جن میں 150 سے زیادہ پائلٹس اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ حالیہ حادثات فضائی نظام میں کمزوری، پائلٹس کی ناکافی تربیت اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔














