وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ لوئر دیر، کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح

ہفتہ 15 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دیر لوئر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ 21.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے جس سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی، جبکہ اس سے صوبے کو 2.4 ارب روپے سالانہ آمدن کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران 1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 18.5 کلومیٹر طویل تورمنگ رازگرام روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پن بجلی کے ذخائر کو معاشی ترقی کا بنیادی ستون بنانے کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاف اور سستی توانائی کے منصوبے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے بلکہ صنعتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق صوبے کی پہلی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے جو 11 ہائیڈرو منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی کی ترسیل کو ممکن بنائے گی جبکہ مقامی پاور ہاؤسز کی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

سہیل آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی کیونکہ صوبے کے قدرتی وسائل پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے۔

انہوں نے غیر ملکی انجینیئرز کے صوبائی دوروں کے لیے این او سی جاری نہ ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ این او سی میں تاخیر کے باعث اربوں روپے کے اہم منصوبے رک رہے ہیں، جس کا نقصان صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کو ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کی فلاح کو ہمیشہ ترجیح دی اور ایسے منصوبے شروع کیے جن کے افتتاح کے وقت حکومت کس کی ہوگی، اس کی پرواہ نہیں کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے واجب الادا ہیں جن کی ادائیگی ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی