برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کے پرواز کے بعد بھنگ کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات نے فضائی سفر کے تحفظ اور پائلٹس کے ڈرگ ٹیسٹ سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف مثبت ٹیسٹ کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا کہ پائلٹ پرواز کے دوران بھنگ کے زیرِ اثر تھا یا طیارے کے اچانک بلندی کھونے کی وجہ یہی تھی۔
بی بی سی کے مطابق 4 اگست کو ایئر انڈیا کا ایئربس اے320 طیارہ فوکٹ سے دہلی جاتے ہوئے اچانک تقریباً 91 میٹر نیچے آگیا تھا۔ طیارے میں 137 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، جن میں سے 13 مسافر اور عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ طیارہ بحفاظت دہلی پہنچ گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Air India Flight:
Everything was complete mess for killing of passengersPilot’s cannabis (marijuana) test comes back positive;
Faulty auto pilot system
Faulty hydraulic system
All exposed
the cause of the aircraft accident has reportedly been revealed!#airlinenews… pic.twitter.com/ztloG3Vn70— World Monitoring Center (@WMC_WORLD) August 13, 2026
بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی کے مطابق دونوں پائلٹس کے معمول کے بعد از پرواز ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ کپتان کے ابتدائی ٹیسٹ میں ایسا نتیجہ سامنے آیا جس کے بعد تصدیقی تحقیقات ضروری قرار دی گئیں اور دونوں پائلٹس کو تحقیقات مکمل ہونے تک پرواز سے روک دیا گیا۔ بعدازاں بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ لیبارٹری کے تصدیقی ٹیسٹ میں کپتان کا ماریجوانا ٹیسٹ مثبت آیا، تاہم ایئر انڈیا نے اس نتیجے کی سرکاری تصدیق نہیں کی۔
بی بی سی کے مطابق ماضی کی محدود مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ بھنگ پائلٹس کی توجہ، طیارے کے کنٹرول، سمت کے تعین اور لینڈنگ کی درستگی جیسی صلاحیتوں کو متاثر کرسکتی ہے۔ بعض تحقیقات میں استعمال کے 24 گھنٹے بعد بھی کارکردگی میں کمی دیکھی گئی، تاہم یہ مطالعات پرانے اور محدود پیمانے کے تھے اور جدید مسافر طیاروں کے بجائے مصنوعی ماحول میں کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا کی پروازوں میں ہائیڈرولک سسٹمز بوسیدہ، پائلٹ طیاروں کے کنٹرول کھونے لگے، حادثات کی رپورٹ جاری
ماہرین کے مطابق اصل پیچیدگی یہ ہے کہ مثبت ڈرگ ٹیسٹ یہ تو ثابت کرسکتا ہے کہ جسم میں ٹی ایچ سی موجود تھا، لیکن اس سے لازماً یہ معلوم نہیں ہوتا کہ بھنگ کب استعمال کی گئی یا ٹیسٹ کے وقت شخص اس کے نشے میں تھا۔ باقاعدگی سے بھنگ استعمال کرنے والوں میں ٹی ایچ سی کے آثار استعمال کے کئی دن یا بعض اوقات ہفتوں بعد بھی مل سکتے ہیں۔
Air India captain tests positive for marijuana twice after aircraft drops 90m mid-air
The pilot also admitted to being on sleep medication. 4 cabin crew members and 20 passengers were injured, according to a statement from the Press Information Bureau on 11 Aug.
Read more here:… pic.twitter.com/z9AZzJkLbE
— MustShareNews (@MustShareNews) August 14, 2026
بی بی سی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کے معاملے میں تفتیش کاروں کو ٹیسٹ کے مثبت ہونے کے ساتھ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کون سا نمونہ استعمال کیا گیا، اس میں ٹی ایچ سی یا اس کا میٹابولائٹ موجود تھا، مقدار کتنی تھی اور اس سے استعمال کے وقت کا اندازہ ممکن تھا یا نہیں۔ اس کے بعد ہی یہ طے کیا جاسکے گا کہ پائلٹ پرواز کے دوران متاثر تھا یا نہیں اور آیا اس کا طیارے کے اچانک نیچے آنے سے کوئی تعلق تھا۔
ایئر انڈیا نے واقعے کے بعد اپنے تمام پائلٹس کے ممنوعہ نشہ آور مادوں کے ٹیسٹ فوری طور پر کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔













