کلاؤڈ فلیئر کمپنی میں تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں کئی مشہور ویب سائٹس کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔
کلاؤڈ فلیئر کمپنی نے مختصر بیان میں کہاکہ وہ اس مسئلے سے آگاہ ہے اور اسے حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا ایکس سروس سائبر حملے کے سبب متاثر ہوئی؟
کلاؤڈ فلیئر متعدد صارفین کو متاثر کرنے والے مسئلے کی جانچ کر رہا ہے، مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔
کلاؤڈ فلیئر ایک امریکی کمپنی ہے جو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی خدمات فراہم کرتی ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کی ویب سائٹس چلتی ہیں۔ اس لیے اس کی سروس میں خلل کے نتیجے میں ویب سائٹس بند ہو جاتی ہیں۔
’ایکس‘ صارفین دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات کرتے نظر آرہے ہیں، اور سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا باقی لوگوں کے ساتھ بھی یہ مسئلہ پیش آرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروس ایک سال سے زیادہ عرصے تک بند رہنے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کو بحال ہوئی تھی، جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: ایکس کی سروس عالمی سطح پر ڈاؤن ہونے سے صارفین کو مشکلات
پاکستان کے ’ایکس‘ صارفین کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ کہیں ایک بار پھر ایکس کو پاکستان میں بند تو نہیں کردیا گیا، اور اس حوالے سے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سوال بھی کیے جا رہے ہیں۔














