جنوبی کوریا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کیفے نے کافی چرانے والے طوطے کو پکڑوانے کے لیے پولیس کو طلب کیا۔ یہ واقعہ جنوبی کورین دارالحکومت سیئول میں پیش آیا اور اب بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسد علی طور کو طوطے کیوں بیچے؟ طوطا فروشوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد
کورین اینیمل ریسکیو اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق، کیفے کے مالک نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک طوطا بار بار صارفین کی کافی چرا رہا ہے۔ طوطا کافی دوستانہ مزاج کا حامل تھا اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے اسے کھانے کی چیزیں بھی دی گئیں اور لوگوں نے اس سے کھیلنے کا موقع بھی پایا۔
Seoul Yeongdeungpo Police Station received an unusual report on Sunday of a parrot allegedly taking a sip from a customer's cup of coffee.https://t.co/lbO6U6cLMe
— The Korea Times (@koreatimescokr) November 18, 2025
پولیس نے طوطے کو پکڑ کر محفوظ طریقے سے کورین اینیمل ریسکیو اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کر دیا۔ ایمازون نسل کا یہ طوطا بظاہر پالتو ہے اور اس کی صحت بالکل اچھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں طوطا لاپتا، تلاش گمشدہ کے اشتہار آویزاں
یہ نسل کے طوطے جنوبی کوریا میں بہت نایاب ہیں اور خصوصی اجازت کے بغیر انہیں پالنے کی اجازت نہیں۔ حکام اب طوطے کے اصل مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اسے واپس گھر بھیجا جا سکے۔ اگر مالک نہ ملا تو طوطے کو جانوروں کے لیے قائم حکومتی مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔














