چکلالہ کینٹ راولپنڈی حلقہ 1 کے سابق امیدوار ملک دانش ممریز اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اسی طرح جماعت اسلامی راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذیشان ولایت ستی بھی درجنوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے حکومت سے کون سے مطالبات منوا لیے ہیں؟
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل نئیر بخاری سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کیا۔
نئیر بخاری کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوان قائد اور پاکستان کی امید ہیں۔
مزید پڑھیں:جماعت اسلامی کی کال پر مہنگائی کے خلاف ملک گیر پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال
انہوں نے مزید کہا کہ نومبر پیپلز پارٹی کے قیام کا مہینہ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ناقابلِ تسخیر بنیادوں پر کھڑا کیا۔
جبکہ شہید بے نظیر بھٹو کے ایٹمی میزائل پروگرام نے پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا۔














