الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آ جاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے۔ عدالت کے حکم پر عمران خان کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیے گئے اور 20 ہزار روپے کی شورٹی بھی دی گئی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے فوجداری مقدمے میں اُن پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عمران خان پر7 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کیس سماعت کی۔اسلام آبادکی مقامی عدالت نےعمران خان پرفردجرم عائد کرنےکی تاریخ مقررکردی۔














