نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائجیریا کے شمال مغربی علاقے سے اغوا کی گئی تمام 24 اسکول طالبات کو ایک ہفتے سے زائد قید میں رہنے کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے جس کی حکام نے اس کی باضابطہ تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

طالبات کو 17 نومبر کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب مسلح افراد نے ریاست کیبّی کے گاؤں ماگا میں واقع گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسو سیکنڈری اسکول پر حملہ کیا۔

مغربی افریقی ملک کی پولیس کے مطابق اس حملے میں اسکول کے 2 عملے کے افراد بھی ہلاک ہوئے۔

ابتدائی طور پر حکام نے 25 لڑکیوں کے اغوا کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں واضح کیا گیا کہ ایک لڑکی حملے کے فوراً بعد اغواکاروں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

منگل کے روز صدر بولا ٹینوبو کے ایک خصوصی مشیر نے بیان میں کہا کہ کیبّی کا واقعہ، کوارا ریاست کے ااروکو اور نائجر ریاست کے پاپیری میں نقل کرنے جیسے دیگر اغوا کے واقعات کا باعث بھی بنا۔

مزید پڑھیے: نائجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، 25 طالبات اغوا، وائس پرنسپل ہلاک

انہوں نے بتایا کہ ٹینوبو کو اس بات پر اطمینان ہے کہ تمام 24 لڑکیاں محفوظ پائی گئی ہیں اور انہوں نے مزید اغوا کے واقعات کی روک تھام کے لیے حساس علاقوں میں فوج کی اضافی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔

صدر نے سیکیورٹی فورسز کے ’فوری ردعمل‘ کو سراہا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ لڑکیوں کو کس طرح بازیاب کرایا گیا۔

نائجیریا میں حالیہ دنوں میں پرتشدد حملوں اور اغوا کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے جس کے باعث صدر نے جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے اپنا جنوبی افریقہ کا دورہ منسوخ کر دیا۔

گزشتہ جمعے مسلح افراد نے پاپیری میں سینٹ میری کیتھولک اسکول پر دھاوا بول کر 300 سے زائد طلبہ اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا جو ملک کے بدترین اجتماعی اغواؤں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نائیجیریا میں 60 سال کا سب سے تباہ کن سیلاب، 151 سے زائد افراد ہلاک

اتوار کو کرسچن ایسوسی ایشن آف نائجیریا نے بتایا کہ 50 طلبہ اپنے اغواکاروں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ باقی ابھی تک لاپتا ہیں۔

اسی ہفتے کوارا ریاست کے ایروکو میں چرچ پر حملے کے دوران 38 افراد کو اغوا اور 2 کو قتل کیا گیا تھا تاہم اتوار تک تمام مغوی چرچ جانے والوں کو آزاد کرا لیا گیا۔

منگل کی رات صدر ٹینوبو نے ایک الگ بیان میں بتایا کہ انہوں نے کوارا ریاست کے جنگلات میں سیکیورٹی محاصرہ سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نائیجیریا کی شیف کا لگاتار 100گھنٹے تک کھانا بنانے کا ریکارڈ

ان کے مطابق ایئر فورس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دور دراز علاقوں پر مسلسل نگرانی رکھے اور زمینی دستوں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے ذریعے دشمن عناصر کی نشاندہی، انہیں الگ تھلگ کرنا اور مکمل طور پر ناکارہ بنانا یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر ہیں کیا آپ نے ان کے وفد پر غور کیا ہے؟

آذربائیجان کے وزیرِ انصاف کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات، عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کے بیٹے کی اٹلی میں سیاسی پناہ؛ وجہ کیا بتائی گئی؟

ٹیکس پالیسی تجاویز پر اعلیٰ سطحی اجلاس، آئندہ بجٹ کے لیے متوازن اور ترقیاتی اقدامات پر زور

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان کا کردار مسلسل فعال ہے، دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

ویڈیو

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

روایتی عدالتی نظام سے ہٹ کر ثالثی کا نظام ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کیوں ضروری ہے؟

کیا گوادر پورٹ نیا تجارتی مرکز بننے جارہا ہے، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر ہیں کیا آپ نے ان کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ