متحدہ عرب امارات میں 54ویں قومی دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر 2 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مجموعی طور پر 4 مسلسل چھٹیاں میسر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، جبکہ تقریبات کے لیے ملک بھر میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
4 مسلسل تعطیلات کیسے؟
امارات میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔
اس لیے:
ہفتہ : چھٹی
اتوار : چھٹی
پیر (1 دسمبر) : قومی دن کی تعطیل
منگل (2 دسمبر) : قومی دن کی تعطیل
یوں شہریوں کو 4 دن کا طویل ویک اینڈ مل رہا ہے۔
سرکاری دفاتر اور اسکول بند
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے 4 روز مکمل طور پر بند رہیں گے۔
وزارتِ تعلیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ سرکاری و نجی اسکول یکم اور 2 دسمبر کو بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیے متحدہ عرب امارات نے 222 شہریوں کے کل 139 ملین درہم کے قرضے معاف کردیے
گزشتہ سال منظور کردہ تعطیلات کا شیڈول
واضح رہے کہ یو اے ای نے گزشتہ برس ہی سرکاری اور نجی شعبے کے لیے سالانہ تعطیلات کا ایک متحدہ شیڈول منظور کیا تھا، جس میں عیدالفطر، عید الاضحیٰ، یومِ عرفہ، نیا ہجری سال، 12 ربیع الاوّل اور یومِ اتحاد (قومی دن) شامل ہیں۔ سالِ نو کی تعطیل














