سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 56 تک پہنچ گئیں، دفاتر اور اسکولز بند

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے حادثات کے باعث اموات کی تعداد 56 ہو گئی ہے، جبکہ 600 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق، اس شدید صورتحال کے پیش نظر حکومت نے تمام سرکاری دفاتر اور اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میکسیکو میں تباہ کن سیلاب، 130 افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے

سری لنکا میں شدید موسم کے اثرات گزشتہ ہفتے سے دیکھے جا رہے ہیں اور جمعرات کو موسلا دھار بارشوں کے باعث حالات مزید خراب ہو گئے تھے۔

ان بارشوں نے گھروں، کھیتوں اور سڑکوں کو زیرِ آب کر دیا اور ملک کے مختلف حصوں میں زمین کھسکنے کے واقعات کو جنم دیا۔

گزشتہ روز دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 300 کلومیٹر مشرق میں واقع اور چائے کی پیداوار کے لیے مشہور بادولا اور نوورا ایلیا کے وسطی پہاڑی علاقوں میں زمین کھسکنے کے باعث 25 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق، بادولا اور نوورا ایلیا میں مزید 21 افراد لاپتا اور 14 زخمی ہوئے ہیں، ملک کے دیگر حصوں میں بھی زمین کھسکنے کے واقعات میں مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شدید موسم کے باعث زیادہ تر ڈیم اور دریاؤں میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

حکام نے کئی حصوں میں مسافر ٹرینیں روک دی ہیں اور سڑکیں بند کر دی ہیں، کیونکہ راستوں اور ریلوے ٹریکس پر پتھر، مٹی اور درخت گر گئے۔

مقامی ٹیلی ویژن پر جمعرات کو دیکھا گیا کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلاب سے گھِرے گھر کی چھت پر پہنچ گئے اور 3 افراد کو بچایا۔

جبکہ بحریہ اور پولیس نے کشتیوں کے ذریعے مقامی باشندوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔

جمعرات کو مشرقی شہر امپارہ کے قریب ایک گاڑی بھی سیلاب کے پانی میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے