صدر ٹرمپ زیرتعمیر سڑک کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، آئی اے جنریٹڈ ویڈیو وائرل

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ اور وائرل ہونے والی اے آئی جنریٹڈ ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں امریکی صدر کو مظفرآباد میں زیرِ تعمیر سڑکوں کا ’جائزہ‘ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشوریا رائے کا یوٹیوب اور گوگل کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، سینکڑوں اے آئی ویڈیوز ہٹادی گئیں

ویڈیو میں صدر کو مقامی انداز میں مسلسل تبصرہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس نے صارفین کو حیران اور محظوظ کیا ہے۔

ویڈیو میں صدر سڑک کا ’جائزہ‘ لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ مظفرآباد میں سڑک کی تعمیر دیکھنے آئے ہیں اور اگلی بار مانسہرہ کا دورہ کریں گے۔ ویڈیو کے مطابق وہ بعد ازاں ایبٹ آباد، ہری پور، اوگی، حویلیاں، بالاکوٹ اور گڑی حبیب اللہ جانے کا ’ارادہ‘ بھی ظاہر کرتے ہیں۔

 ساتھ ہی صدر ٹرمپ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کا دورہ پورے ہزارہ ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر کی کیفیت سے مشروط ہے۔

ویڈیو کا دلچسپ ترین حصہ اس کا اختتام ہے، جہاں امریکی صدر کو  کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’گڈ بائے مانسہرہ‘ ۔۔۔   اور اس جملے کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بااثر شخصیات کی جرائم کرتے اے آئی ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو ہنسی مذاق کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، جبکہ کئی لوگ اسے اے آئی کے تیزی سے ترقی کرتے رجحان کی ایک مزاحیہ مثال قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا