پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کہا ایوان کو مضبوط کریں، محمود اچکزئی ہماری نظر میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔
مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی کے والد نے جمہوریت کے لیے جان کی قربانی دی، اور آپ ان کے خلاف قرار داد لا رہے ہیں۔
انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ حکومت کی سائیڈ نہ لیں، ہم پر یہاں لوگ حملہ آور ہوئے لیکن آپ ہمیں نہیں بچا سکے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میرا تو خیال تھا کہ جمہوریت اس چیز کا نام ہے جس میں اختلاف رائے ہوگا لیکن یہاں پر ایسا نہیں۔
مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات میں اپوزیشن وفد کو کیا یقین دہانی کرائی ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے لیے ایوان میں موجود ہیں ورنہ باہر اسمبلی لگا لیتے، اس اسمبلی میں کیا کچھ نہیں ہوتا رہا سب کو معلوم ہے۔














