پاکستان کے ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر سلمان آغا نے 2025 میں 56 بین الاقوامی میچز کھیل کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
انہوں نے سال بھر میں 5 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 34 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کی، یوں وہ ایک کیلنڈر ایئرمیں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیں گے، سلمان علی آغا
اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر بھارت کے راہول ڈریوڈ، پاکستان کے محمد یوسف اور بھارت کے ایم ایس دھونی کے پاس تھا۔
5 Tests, 17 ODIs, and 34 T20Is.
Pakistan’s T20I captain Salman Agha breaks the record for most internationals in a calendar year with 56 appearances 🇵🇰#Cricket pic.twitter.com/VmeH3NgDze
— Wisden (@WisdenCricket) December 1, 2025
مذکورہ تینوں کرکٹرز نے 2006 میں 53-53 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔
سلمان آغا نے یہ سنگ میل عبور کرکے نہ صرف سابقہ ریکارڈ توڑا بلکہ پاکستان کی اس سال کی مصروف ترین بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں کی بھی نشاندہی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان آغا 2025 میں قومی ٹیم کے ہر میچ میں شریک رہے، جس سے جدید کرکٹ، خاص طور پر ٹی20 فارمیٹ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے مقابلوں کے بوجھ کا اندازہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہین، بابر اور رضوان کے نہ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا
آئی سی سی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2020 کے بعد سے ٹی20 انٹرنیشنلز میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کھلاڑیوں کے بڑھتے ہوئے ورک لوڈ کی ایک بڑی وجہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سنگ میل کو سراہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اتنے زیادہ میچز کے باوجود سلمان آغا کی فٹنس اور فارم قابلِ تعریف رہی ہے، جو انہیں موجودہ دور کے نمایاں آل راؤنڈرز میں شامل کرتی ہے۔














