بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔

ریجنل پولیس افسر بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق اسسنٹ کمشنر شاہ ولی کے قافلے پر حملے میں 4 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں اے سی میران شاہ، 2 پولیس ہلکار اورایک  راہ گیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی

ذرائع کے مطابق پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  حملہ اُس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر سرکاری دورے پر جارہے تھے۔ حملے کے بعد دہشتگردوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی مذمت

صوبائی حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر حملہ افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے۔ حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک عام شہری شہید ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی شہادت صوبے اور ان کے خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان: خود کش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ، 3 خوارج ہلاک

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم شہید اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ شفیع جان نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

’ہمیں بلا کر آپ یچھے ہٹ گئے؟، سہیل آفریدی کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر کڑی تنقید

انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کو اہم عہدہ مل گیا

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟