وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں قائم نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے باعث طلبہ اور اسٹاف میں شدید خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی عمارت میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
اسلام آباد ایچ نائن سیکٹر میں واقع نمل یونیورسٹی میں دھماکہ!!
چار طلبا زخمی !! pic.twitter.com/NXiupfAdbZ— Maryam Malik (@MaryamMalikPK) December 2, 2025
ابتدائی معلومات کے مطابق گیس کے اخراج کے بعد اچانک آگ لگی جو چند ہی لمحوں میں قریبی حصوں تک پھیل گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی اور مزید نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔
رپورٹ کے مطابق کسی کلاس روم میں گیس کا پائپ لیک تھا، اور کلاس روم بند تھا، نائب قاصد نے جب کلاس روم کھول کر سوئچ آن کیا تو دھماکا ہوگا۔ حادثے کے نتجے میں نائب قاصد بری طرح جھلس گیا ہے۔
حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔














