اے آئی ایجنٹس سے کن افراد کی ملازمتوں کو خطرہ نہیں؟ ایمازون ویب سروسز کے سربراہ نے بتا دیا

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمازون ویب سروسز کے سی ای او میٹ گارمن نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے جونیئر ملازمین کو نکالنے کا تصور سب سے بے وقوفانہ بات ہے جو میں نے کبھی سنی ہے۔

گارمن نے یہ بات اے آئی سرمایہ کار میتھیو برمن کے ساتھ گفتگو میں کہی، جہاں انہوں نے ویب سیریز کے کیرو نامی اے آئی کوڈنگ ٹول کی بات کرتے ہوئے ان کاروباری رہنماؤں پر تنقید کی جو سمجھتے ہیں کہ اے آئی کمپنی کے تمام جونیئر افراد کی جگہ لے سکتی ہے۔

گارمن نے وضاحت کی کہ جونیئر اسٹاف نہ صرف نسبتاً کم خرچ ہوتا ہے بلکہ اے آئی ٹولز کے استعمال میں سب سے زیادہ دلچسپی بھی وہی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب نے اوبر کے شریک بانی اور ریڈ سی گروپ کے سی ای او کو شہریت دے دی

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر آپ 10 سال بعد ایسی ورکر فورس کے ساتھ ہوں جس نے کبھی کچھ سیکھا ہی نہیں تو پھر یہ سسٹم کیسے چلے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کو بدستور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل نوجوانوں کو بھرتی کرنا چاہیے اور انہیں سافٹ ویئر بنانے اور مسائل کو تقسیم کر کے سوچنے کا درست طریقہ سکھانا چاہیے، بالکل اُسی طرح جیسے ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے۔

گارمن نے اس خیال کی بھی مخالفت کی کہ اے آئی کی کارکردگی اس بنیاد پر ماپی جائے کہ وہ کتنے فیصد کوڈ لکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں

انہوں نے کہا کہ اے آئی لا محدود کوڈ لکھ سکتی ہے، مگر ہو سکتا ہے کہ یہ کوڈ خراب ہو۔
ان کے مطابق اکثر کم کوڈ زیادہ بہتر ہوتا ہے، اس لیے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اس معیار پر اتنا فخر کیوں کرتے ہیں۔

گارمن کے مطابق ایمازون ویب سروسز کے 80 فیصد سے زائد ڈویلپرز مختلف طریقوں سے اے آئی استعمال کر رہے ہیں چاہے وہ یونٹ ٹیسٹ لکھنا ہو، دستاویزات تیار کرنا ہو، کوڈ لکھوانا ہو یا ایجنٹک ورک فلو کے ذریعے تعاون کرنا۔

اے آئی کے دور میں نوجوانوں کے لیے کیریئر مشورہ

گارمن نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف مہارتیں یاد کرنے کے بجائے ‘سیکھنے کا طریقہ’ سیکھیں۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی ٹی وی چینل نے اے آئی اینکر متعارف کرا دی

ان کا کہنا تھا کہ اصل مہارت یہ ہے کہ آپ خود کیسے سوچتے ہیں؟ مسائل کو حل کرنے کے لیے تنقیدی سوچ کیسے اپناتے ہیں؟ تخلیقی صلاحیت کیسے پیدا کرتے ہیں؟ اور سیکھتے رہنے کی عادت کیسے ڈویلپ کرتے ہیں؟

گارمن کے مطابق یہی مہارتیں انہیں مستقبل کے بدلتے ہوئے اے آئی ماڈلز اور ٹیکنالوجی کے ساتھ قدم ملا کر چلنے میں مدد دیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں