پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت نواز شریف نے کی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ یہ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے عوام کا حق ہے اور انہیں یہ سہولت بہت پہلے مل جانی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی اور عوام کو جدید سہولتیں فراہم کرنے پر خوشی ہے۔
اجلاس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے بتایا کہ یہ تاریخی پراجیکٹ عوام کی سہولت اور شہر کی ترقی کے لیے بنایا جا رہا ہے۔
بریفنگ کے مطابق پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہوگا اور روزانہ قریباً 51 ہزار مسافر اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں: خبردار! حکومت کا عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ
’منصوبے کے تحت 40 الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائیں گی، جو شہر میں جدید ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کریں گی۔‘













