چہرہ پر نکھار لانے والے چینی سے بنے 4اسکرب

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی گلائیکولک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے جو جلد کو نکھارتی ہے اور خشکی سے محفوظ رکھتی ہے۔

چہرہ کی جلد میں نکھار لانے کے لیے آپ چینی سے بنے 4 اسکربز میں سے کوئی بھی ایک گھر میں تیار کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔

1- لیموں اور چینی کا اسکرب

تصویر:اسکرین گریب

باریک پسی ہوئی چینی میں 4لیموں کا رس ملائیں اور پیسٹ بنا لیں۔
اب اس پیسٹ کو چہرہ پر لگائیں اور آہستہ آہستہ مساج کریں۔
چہرہ پر اس وقت تک مساج کریں جب تک چینی کے ذرات اچھی طرح تحلیل نہ ہو جائیں ۔
چینی کے ذرات تحلیل ہو جانے کے بعد چہرہ پانی سے دھو لیں۔

2-سبز چائے اور چینی کا اسکرب

تصویر:اسکرین گریب

 ایک چائے کاچمچ سبز چائے کے پتے، ایک چائے کا چمچ چینی اور 4 قطرے زیتون کے تیل کے مکس کر لیں اور پیسٹ بنا لیں۔
اب اس پیسٹ کو چہرے پر 10 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
10 منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔

3- جو کا دلیہ اور چینی کا اسکرب

تصویر:اسکرین گریب

ایک کھانے کا چمچ دلیہ میں ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی چینی اور 5 قطرے زیتون کے تیل کے مکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔
اس پیسٹ کو چہرہ پر لگائیں اور 10 منٹ کے بعد چہرہ پانی سےدھولیں۔

4-زیتون کے تیل اور چینی کا اسکرب

تصویر:اسکرین گریب

ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل میں ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی چینی مکس کرکے پیسٹ بنا لیں۔
اب اس پیسٹ کو چہرہ پر لگائیں۔
اسکرب سوکھ جانے کے بعد چہرہ دھولیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار