یوٹیوبر ڈکی بھائی نے 100 دن بعد خاموشی توڑنے کا اعلان کردیا

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی کے بعد آج اپنے فالوورز سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈکی بھائی، جو حال ہی میں غیر قانونی بڈنگ ایپس کے فروغ کے الزامات کے تحت جیل میں قید تھے، اب ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت

ڈکی بھائی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، ‘100 دن۔ صفر الفاظ۔ آج، اتوار، شام 6 بجے یوٹیوب پر میں اپنی خاموشی توڑ رہا ہوں۔ اور انٹرنیٹ یہ کبھی نہیں بھولے گا۔’

ان کے فالوورز اور سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جس میں ان کی واپسی اور طویل قانونی جدوجہد کے بعد انکشافات متوقع ہیں۔

ڈکی بھائی پر مقدمہ، رہائی اور تفتیشی افسران کی گرفتاری

ابتدائی طور پر یوٹیوبر کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس جوا ایپ کی تشہیر کا الزام تھا جس کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) حکام نے رسمی تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جوئے کی ایپ کی تشہیر کیس: لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی

تاہم بعد میں لاہور کی ایک مقامی عدالت نے ڈکی بھائی کو ضمانت پر فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

ڈکی بھائی کی رہائی سے قبل ان کے مقدمے سے وابستہ این سی سی آئی اے کے 7  افسران خود گرفتار ہوئے اور اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ان افسران پر ڈکی بھائی اور کئی کالز سینٹر سے بڑے پیمانے پر رشوت لینے کا الزام تھا۔

مزید پڑھیے:  منظم گینگ بن کر بدعنوانی کرنے کے الزامات میں این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاریاں

گرفتار افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر زوار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مجتبیٰ ظفر، شعیب ریاض، محمد عثمان اور سب انسپکٹرز یاسر رمضان اور علی رضا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے افسران پر کرپشن، غیر قانونی مالی لین دین اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں جن میں یوٹیوبر ڈکی بھائی سے 90 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام بھی شامل ہے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ این سی سی آئی اے کے اہلکار ایک منظم گینگ کی صورت میں کال سینٹرز اور آن لائن فراڈ نیٹ ورکس سے رشوت لے کر ان کے خلاف کارروائیاں روک دیتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز