وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف سڑکیں آج معمول کے ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جس کی وجہ سے بعض دوسری شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ ہوگا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق آج 11 بجے سے 12 بجے دوپہر تک شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا۔ ٹریفک ایڈوائزری میں شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنائیں۔
متاثرہ شاہراہیں
جن راستوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا ان میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ ٹریفک ایڈوائزی میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ریڈ زون میں انٹری اور راستے بند
ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ ریڈ زون کے لیے بند رہیں گے۔ جبکہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا روڈ، نادرا چوک اور مارگلہ روڈ استعمال کی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد آنے اور جانے والوں کے لیے متبادل راستے
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔
اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے اور پھر نائنتھ ایونیو کا استعمال کریں۔
مری، بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ روڈ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے ،ITP ریڈیو 92.4 FM اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ فرمائیں۔













