مریخ مشن: ناسا کے خلائی جہاز نے چپ سادھ لی، وجہ سمجھ سے باہر

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا کو اپنے اس خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مریخ کے گرد مدار میں گردش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا روور کی اہم کامیابی، مریخ پر ’منی لائٹننگ‘ کی موجودگی ثابت

دی گارجین کے مطابق امریکی خلائی ادارے نے بتایا کہ وہ میون خلائی جہاز سے دوبارہ رابطہ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو گزشتہ 11 سال سے سرخ سیارے کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

ہفتے کے آخر میں میون نے اچانک زمینی اسٹیشنوں سے رابطہ کرنا بند کردیا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ رابطہ منقطع ہونے سے پہلے تک خلائی جہاز پوری طرح درست حالت میں کام کر رہا تھا لیکن جب وہ مریخ کے پیچھے گیا اور دوبارہ سامنے آیا تو مکمل خاموشی تھی۔

ناسا کے بیان میں کہا گیا کہ ٹیلی میٹری سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریخ کے پیچھے جانے سے پہلے تمام ذیلی نظام معمول کے مطابق کام کر رہے تھے۔

مزید پڑھیے: ’مریخ پر جینا اور مرنا چاہتا ہوں‘، ایلون مسک کی خواہش

بیان میں مزید کہا گیا کہ انجینیئرز اور آپریشن ٹیمیں اس مسئلے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں اور جیسے ہی نئی معلومات ملیں گی شیئر کی جائیں گی۔

میون کیا مطالعہ کر رہا تھا؟

سنہ2013  میں لانچ ہونے والا میون سنہ 2014 میں مریخ پہنچنے کے بعد سے مریخ کی بالائی فضا اور سورج کی شعاعوں کے ساتھ اس کے تعامل کا مطالعہ کر رہا تھا۔

سائنس دانوں نے وقت کے ساتھ یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سورج کی شعاعوں نے ہی مریخ کی زیادہ تر فضا کو ختم کیا جس کے باعث یہ کبھی نم اور معتدل سیارہ خشک اور سرد دنیا میں تبدیل ہوگیا۔

میون ناسا کے مریخی روورز کیوریوسٹی اور پرسیویرینس کے لیے رابطہ پل کا کردار بھی ادا کرتا رہا ہے جن کی تحقیقات نے مریخ کے بارے میں بے شمار سائنسی انکشافات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا

خیال رہے کہ ناسا کے مریخ کے گرد اب بھی 2 فعال خلائی جہاز موجود ہیں جو مارس ریکانائسنس آربٹر  (2005)اور مارس اوڈیسی (2001)ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟