بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ نے ریلیز کے صرف 7 دنوں میں باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ₹207.25 کروڑ کی کمائی کے ساتھ بڑی ہندی فلموں کی ڈومیسٹک لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ابتدائی دنوں سے ہی ناظرین کے مثبت ردعمل اور سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ میکرز کے مطابق جمعرات کو فلم نے ₹29.20 کروڑ کمائے جبکہ ساتویں دن یعنی جمعہ کو اس میں تقریباً ₹27 کروڑ کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

دھُرندھر نے بڑی ہندی فلموں جیسے سکندر جس نے ₹109.83 کروڑ کمائے،  راکی اور رانی کی پریم کہانی جو ₹153.55 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی  اور ریڈ ۲ کی ₹173.05 کروڑ کی مجموعی کمائی کو عبور کر لیا ہے۔

فلمساز مدھور بھنڈارکر نے کہا کہ دھُرندھر کی شاندار کامیابی کے بعد ممبئی فلم انڈسٹری میں مضبوط مواد، متنوع کاسٹنگ اور معیار پر مبنی کہانیوں کے حوالے سے ایک بڑا پیراڈائم شفٹ آئے گا۔ یہ فلم ہندی سینما کے ڈائنامکس کو دوبارہ متعین کرے گی اور کہانی، ٹیلنٹ اور عزم کو نئے معیار تک لے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل

فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، رنویر سنگھ، ارجن رامپال اور اکشے کھنہ ہیں اور اس کی کہانی پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، انڈین ایجنٹس اور کراچی کی مشہور زمانہ لیاری گینگ وار کے چند حقیقی کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا دوسرا حصہ 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم