چین کی جانب سے گلگت بلتستان کے طلبا کے لیے تعلیمی معاونت میں اضافے کا فیصلہ

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ اور طلبا کی معاونت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی  کے طلبا کے لیے 40 لاکھ روپے مالیت کے ’ایمبیسیڈوریئل میرٹ کم نیڈ اسکالرشپس‘ کا اعلان کیا ہے۔

یہ اسکالرشپس قراقرم یونیورسٹی کی تمام کیمپسز کے مستحق اور باصلاحیت طلبا کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گی، جس سے اعلیٰ تعلیم تک رسائی آسان ہوگی اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام

اس اقدام سے نہ صرف گلگت بلتستان کے طلبا کے تعلیمی سفر میں سہولت پیدا ہوگی بلکہ خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پاکستان کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے، چین کی جانب سے یہ معاونت پاک چین دوستی کے اس غیر متزلزل رشتے کا اظہار ہے جو باہمی ترقی اور اعتماد پر قائم ہے۔

اس طرح کی تعلیمی معاونت سے گلگت بلتستان کے باصلاحیت نوجوان معاشی رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھ سکیں گے۔ ساتھ ہی، یہ اقدام سی پیک کے ذریعے خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور استحکام، مواقع اور خوشحالی کے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ