خاتون کا حجاب کھینچنا فرعونیت اور بدتہذیبی ہے، نسیم زہرہ کا بھارت میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممتاز سینیئر صحافی نسیم زہرہ نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے گریجویشن تقریب کے دوران خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ انڈیا کے اتنے اعلیٰ سطح کے سیاستدان نے عجیب حرکت کی ہے، خاتون ایک پیشہ ور ڈاکٹر ہے، اس کا حجاب کھینچنا سمجھ سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ کر اتارنے کا افسوسناک واقعہ، بھارت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی نااہلی کی تحریک چل پڑی

نسیم زہرہ نے کہا کہ اس موقع پر بی جے پی کا ردعمل دلچسپ اور اس کی روایتی سیاست کے مطابق ہے اور انہوں نے اسے غلط قرار دینے کے بجائے کانگریس کے ایک لیڈر کی پرانی ویڈیو وائرل کی ہے جس میں وہ کسی خاتون کا گھونگھٹ کھینچ رہا ہے۔

سینیئر صحافی نے اسے فرعونیت اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حرکت کا تہذیب اور عقل سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی اتارنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر بھارتی دیوبندی علما کی سخت تنقید، مودی سے فوری ایکشن کا مطالبہ

کانگریس نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے نتیش کمار کی سرزنش کی اور کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ ایک خاتون ڈاکٹر اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی تھیں اور اس موقع پر نتیش کمار نے ان کا حجاب اتارنے کی کوشش کی جو نہ صرف بدتمیزی بلکہ ناقابلِ معافی عمل ہے۔ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟