پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کے لیے فضا بھی آج انتہائی آلودہ ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم ون پشاور سے صوابی، ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ، ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک سیکشنز بند ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، مختلف مقامات پر موٹرویز بند
دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی شدید سطح پر ہے۔ پشاور 577 ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے۔
گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 344، گجرات 249، اور لاہور 225 کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، مختلف مقامات سے موٹرویز بند
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق رحیم یار خان اور سیالکوٹ 500 اے کیو آئی کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں شامل ہیں، جبکہ خانیوال کا 371 اور نارووال کا 353 ریکارڈ کیا گیا ہے۔













