وفاقی نظامت تعلیم کے زیرانتظام اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماڈل اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی چھٹیاں 26 دسمبر سے نافذ ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایف ڈی ای کے ماتحت تمام تعلیمی ادارے 3 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 5 جنوری 2026 بروز پیر سے ہوگا۔














