راولپنڈی: اقبال فلائی اوور کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل، لاگت کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ٹی چوک پر تعمیر کیا جانے والا اقبال فلائی اوور ریکارڈ 77 دن میں مکمل کرلیا گیا ہے، جس پر ایک ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئی۔

ٹی چوک دونوں شہروں کے درمیان ایک اہم مرکزی جنکشن ہے، جہاں سے جی ٹی روڈ این فائیو، آزاد جموں و کشمیر اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک اسلام آباد میں داخل ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی چوک پر اقبال فلائی اوور کا افتتاح کردیا

ماضی میں سگنلز کی عدم موجودگی کے باعث اس چوراہے پر شدید ٹریفک جام اور طویل قطاریں معمول بن چکی تھیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اقبال فلائی اوور کی تعمیر کے بعد راولپنڈی اور راوت سے لاہور جانے اور آنے والی ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے اسلام آباد منتقل ہو رہی ہے۔

منصوبے کی تکمیل سے روزانہ قریباً ایک لاکھ مسافروں کو سہولت میسر آ رہی ہے، سفر کا وقت کم ہوا ہے اور ٹریفک سیفٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ماحولیاتی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کے تحت ہارٹیکلچر کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے اور علاقے میں 3 ہزار نئے درخت لگائے گئے ہیں۔

فلائی اوور کی مجموعی لمبائی 1034 میٹر ہے، جبکہ اپروچ روڈز کی لمبائی 300 میٹر رکھی گئی ہے، اس طرح منصوبے کی کل لمبائی 1334 میٹر بنتی ہے۔

مرکزی فلائی اوور اسٹرکچر 493 میٹر طویل ہے اور اس کی کیریج وے کی چوڑائی 11.10 میٹر رکھی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی محفوظ اور مؤثر رہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’نواز شریف فلائی اوور‘ منصوبے کا افتتاح کردیا

منصوبے میں 17 اسپینز، 68 گرڈرز اور 76 پائلز استعمال کیے گئے ہیں، جو اس کی مضبوطی اور دیرپا ساخت کی ضمانت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘