ریاض کے شہریوں کے لیے خوشخبری: سرکاری رہائشی پلاٹس مارکیٹ سے 84 فیصد تک کم قیمت پر دستیاب

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں رہائش کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک بڑا اور خوش آئند قدم اٹھایا ہے۔ رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے ذریعے شہریوں کو رہائشی پلاٹس مارکیٹ ریٹ سے 84 فیصد تک کم قیمت پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی دارالحکومت ریاض میں کیا کیا بدل گیا ہے؟

ریئل اسٹیٹ بیلنس پلیٹ فارم کے تحت الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار سے زائد پلاٹس مختص کیے گئے، جن کی قیمت صرف 1500 سعودی ریال فی مربع میٹر مقرر کی گئی ہے، جو ریاض کی اوسط قیمت سے بھی 50 فیصد کم ہے۔

یہ پلاٹس ریاض کے 8 مختلف علاقوں میں فراہم کیے گئے ہیں اور یہ منصوبہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد زمین اور کرایوں کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانا اور عام شہری کے لیے گھر کا خواب پورا کرنا ہے۔

حکومت آئندہ 5 برس میں ہر سال 10 ہزار سے 40 ہزار مکمل تیار شدہ رہائشی پلاٹس فراہم کرے گی، جبکہ قیاس آرائی روکنے کے لیے پلاٹس کی خرید و فروخت پر 10 سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ریاض سیزن 2025 کی دھوم، 80 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

ماہرین کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف گھروں کی دستیابی میں اضافہ کریں گے بلکہ ریاض میں معیارِ زندگی، معاشی استحکام اور شہری ترقی کو بھی فروغ دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور