صدر آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر کل عراق روانہ ہوں گے

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر کل عراق کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کل سے 20 تا 24 دسمبر تک عراق کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ عراقی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جا سکے اور اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے مواقع تلاش کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی کی ملاقات

صدر زرداری اس دورے پر اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف جمال رشید کی دعوت پر عراق جائیں گے۔

دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور عراق کے دیرینہ، بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے، جو مشترکہ ایمان، ثقافت اور باہمی احترام کے رشتوں پر مبنی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر زرداری عراق میں اپنی ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعمیر نو، افرادی قوت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

اس کے علاوہ ملاقاتوں میں علاقائی ترقی اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون پر بھی بات ہوگی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے روایتی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے، خاص طور پر مذہبی سیاحت اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے عوامی روابط کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ سرکاری دورہ پاکستان کے عراق کے ساتھ مستقل تعلقات اور نتیجہ خیز، مستقبل کی جانب دیکھنے والی، اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو عراق کی استحکام اور ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور خوشحالی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں