بنگلہ دیش: طلبا تحریک کے شہید رہنما عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے شہید رہنما اور انقلابی منچو کے ترجمان شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ دارالحکومت ڈھاکا میں ادا کر دی گئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس، کابینہ کے متعدد ارکان، سیاسی رہنماؤں، سماجی شخصیات اور طلبا تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:عثمان ہادی کے انتقال پر بنگلہ دیش میں آج سرکاری سوگ کا اعلان

نمازِ جنازہ مانیِک میا ایونیو سے متصل قومی پارلیمنٹ (جاتیہ سانگسد بھبن) کے ساؤتھ پلازہ کے قریب ادا کی گئی۔ جنازے سے قبل دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے لوگ چھوٹے جلوسوں کی صورت میں جنازہ گاہ پہنچتے رہے، جس کے باعث علاقے میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

نمازِ جنازہ کے دوران اور بعد میں شرکا نے شہید عثمان ہادی کے حق میں اور انصاف کے مطالبے پر مبنی نعرے لگائے، جن میں ’ہم سب ہمیشہ ہادی بنیں گے، جدوجہد جاری رہے گی‘ اور ’ہادی بھائی کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے‘ نمایاں تھے۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی پولیس نفری اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے دستے تعینات کیے گئے تھے۔ ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق قریباً ایک ہزار باڈی وارن کیمروں سے لیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور تھے، جبکہ بی جی بی کے 20 پلاٹون پارلیمنٹ اور اطراف کے حساس علاقوں میں تعینات رہے۔

حکومت کی جانب سے جنازے میں شریک افراد کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کسی قسم کے بیگ یا بھاری سامان ساتھ نہ لائیں، جبکہ پارلیمنٹ کے اطراف ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی عائد رہی۔

مزید پڑھیں:ڈھاکہ یونیورسٹی میں شیخ مجیب ہال کا نام ’شہید عثمان ہادی ہال‘ رکھنے کا مطالبہ

عثمان ہادی کو ان کے اہلِخانہ کی خواہش کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی کیمپس میں قومی شاعر قاضی نذرالاسلام کے مزار کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو پرانا پلٹن کے علاقے میں رکشے پر سفر کے دوران سر میں گولی ماری گئی تھی۔ انہیں پہلے ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کیا گیا، بعد ازاں بہتر علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا، جہاں وہ 18 دسمبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ ان کا جسدِ خاکی جمعہ کی شام ڈھاکا پہنچایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں پر محیط دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور