ویلڈن! ٹیم پاکستان، شاباش سمیر منہاس، محسن نقوی کی ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

محسن نقوی دبئی میں کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے، جہاں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور جیت پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہاکہ ویلڈن ٹیم پاکستان، شاباش سمیر منہاس، آپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کو ہرانے میں سمیر منہاس کی بیٹنگ پرفارمنس قابل تعریف رہی، یہ کامیابی بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیٹنگ، بولنگ، اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا، یہ فتح شائقین کرکٹ کے لے خوشی اور فخر کا زبردست لمحہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘