ایشیا کپ کی فاتح پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج رات اسلام آباد پہنچے گی، جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم ساڑھے 11 بجے کے بعد قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان کی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم اج رات اسلام اباد لینڈ کرے گی, پی ائی اے کی خصوصی فلائٹ ساڑھےگیارہ بجے اسلام اباد ایئرپورٹ اترے گی, فاتح ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا, وزیراعظم شہباز شریف کل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے, بھارتی ٹیم کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کی…
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) December 21, 2025
ابتدائی طور پر پاکستان انڈر 19 ٹیم پیر کی صبح زمبابوے روانہ ہونے والی تھی، لیکن اب روانگی کا شیڈول ایک دن مؤخر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔
فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے لیے 348 رنز کا ہدف رکھا، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
یہ پاکستان کی دوسری بار انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کی کامیابی ہے، اس سے قبل 2012 میں پاکستان اور بھارت نے مشترکہ طور پر یہ ٹائٹل حاصل کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈر 19 ٹیم کی اس کامیابی پر کل ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف خود کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔














