بینائی سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت پنجاب کا خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے بینائی سے محروم افراد کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب خصوصی افراد کو عطائے اختیار (ترمیم) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان

بل رواں اجلاس کے دوران بروز جمعہ پیش کیا گیا، جس کے متن کے مطابق نابینا افراد کو باقاعدہ طور پر خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل بینائی سے محروم افراد کی تعریف اس قانون کا حصہ نہیں تھی۔

بل کے تحت 3/60 سے کم بینائی رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ مکمل بینائی سے محروم افراد کو بھی خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ فہرست میں شمولیت کے بعد نابینا افراد کو خصوصی سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے گا۔

خصوصی افراد کی فہرست میں شامل ہونے سے بینائی سے محروم افراد حکومتی فلاحی اسکیموں سے مستفید ہو سکیں گے، جبکہ روزگار کے حصول میں بھی انہیں آسانی میسر آئے گی۔ خصوصی سرٹیفکیٹ کے ذریعے نابینا افراد کو علاج معالجے اور تعلیم کے شعبوں میں بھی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مدھیہ پردیش: بی جے پی رہنما کی نابینا خاتون سے بدسلوکی، ویڈیو وائرل

بل کو مزید غور و خوض کے لیے دو ماہ کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا، جبکہ اس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘