رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز، تحقیق اور جدت کو فروغ دینے کا عزم

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (RIU) کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کی جانب سے 27ویں IEEE انٹرنیشنل کانفرنس (INMIC 2025) کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد کمپیوٹنگ اور ٹیکنالوجی کے ابھرتے شعبوں میں تحقیق، جدت اور علمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی وائس چانسلر رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد تھے، جنہوں نے بین الشعبہ جاتی تحقیق کی اہمیت اور عالمی سطح پر تکنیکی چیلنجز کے حل میں تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر ڈاکٹر خالد ملک (یونیورسٹی آف مشی گن فلنٹ، امریکا) اور پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان حیدر (وائس چانسلر، سلیم حبیب یونیورسٹی، کراچی) شامل تھے۔ ابتدائی کلمات پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے ادا کیے، جنہوں نے ٹیکنالوجی کے کلیدی کردار اور مشترکہ تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس کے دوران ڈاکٹر محمد ویم مکاویر (یونیورسٹی آف مشی گن فلنٹ) اور پروفیسر ڈاکٹر برنارڈ جے جانسن (واٹر کمپیوٹنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ) نے کلیدی خطابات میں کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں موجودہ رجحانات اور مستقبل کی سمتوں پر اظہارِ خیال کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان شعیب، چیئرمین IEEE اسلام آباد سیکشن، نے خصوصی خطاب میں مصنوعی ذہانت سے جڑی ٹیکنالوجی میں تبدیلیوں اور عالمی ڈیجیٹل منظرنامے پر اس کے بڑھتے ہوئے اثرات پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں ’مصنوعی ذہانت: مواقع اور چیلنجز‘ کے عنوان سے ایک پینل مباحثہ بھی منعقد ہوا، جس میں پروفیسر سعد نعیم ظفر، پروفیسر ڈاکٹر یاسر ایاز اور پروفیسر ڈاکٹر نوید اکرام نے حصہ لیا۔ مباحثے میں مصنوعی ذہانت کے عملی اطلاقات، اخلاقی پہلوؤں اور مستقبل کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: ڈھاکہ یونیورسٹی میں شیخ مجیب ہال کا نام ’شہید عثمان ہادی ہال‘ رکھنے کا مطالبہ

27ویں IEEE INMIC 2025 کانفرنس محققین، اساتذہ اور پیشہ ور افراد کے لیے خیالات کے تبادلے، باہمی تعاون کے فروغ اور کمپیوٹنگ و ذہین نظاموں کے مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا