’ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا یوم قائد پر پیغام

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائدِ اعظمؒ نے برصغیر کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیے اور ایک نظریے کو عملی سیاسی حقیقت میں ڈھالا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظمؒ کا عزم، ایمان اور نظم و ضبط آج بھی مشعلِ راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقلیتی برادری کے حقوق کی حفاظت کرینگے، شہباز شریف کا وزیرہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قائدِ اعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور کشمیری عوام ان کے دل کے قریب تھے۔ انہوں نے سرینگر سے کے ایچ خورشید کے انتخاب کو کشمیریوں پر قائدِ اعظمؒ کے اعتماد کی علامت قرار دیا۔

فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ قائدِ اعظمؒ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کی اور مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے بھارتی ظلم کے سامنے ڈٹ جانے والے کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ کشمیریوں کا نعرہ “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” قائد کے فرمان کی عملی تصویر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا