2025: فضائی مسافروں کے لیے خوف و دہشت کا سال، درجنوں حادثات، سینکڑوں ہلاک

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025 فضائی سفر کی تاریخ کے سب سے ہولناک برسوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس سال پیش آنے والے متعدد فضائی حادثات نے نہ صرف سینکڑوں قیمتی جانیں نگل لیں بلکہ دنیا بھر میں یہ سوال بھی شدت سے اٹھا دیا کہ
کیا فضائی سفر اب بھی محفوظ ہے؟

یہ بھی پڑھیے: تیجاس کی تباہی، بھارت کی مجموعی دفاعی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھ گئے

2025 میں پیش آنے والا ایئر انڈیا طیارہ حادثہ دہائی کا سب سے مہلک حادثہ ثابت ہوا، جس نے 2020 کی دہائی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ اس کے علاوہ امریکا، روس، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں متعدد فضائی سانحات نے عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔

2025 کے نمایاں اور مہلک فضائی حادثات

1۔ امریکی فضائی ٹکراؤ – 29 جنوری
واشنگٹن ڈی سی میں امریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے اور امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم ہوا، جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ امریکا کا 2001 کے بعد بدترین فضائی حادثہ تھا۔

2۔ میڈ جیٹس میڈیواک حادثہ – 31 جنوری
فلاڈیلفیا میں طبی امدادی پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں موجود تمام افراد اور زمین پر 2افراد ہلاک، جبکہ 23 زخمی ہوئے۔

3۔ بیرنگ ایئر حادثہ – 6 فروری
الاسکا میں چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ ہو کر تباہ ملا، تمام 10 مسافر جاں بحق ہوئے۔

4۔ ڈیلٹا کنیکشن حادثہ – 17 فروری
کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ گیا، 80 افراد محفوظ رہے مگر 21 زخمی ہوئے۔

5۔ لینہسا ایئرلائنز – 17 مارچ
ہونڈوراس میں پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد سمندر میں گر گئی، 12 افراد ہلاک جن میں معروف موسیقار بھی شامل تھا۔

6۔ ایئر انڈیا فلائٹ 171 – 12 جون
احمد آباد سے لندن جانے والا بوئنگ 787 طیارہ اڑان کے ایک منٹ بعد میڈیکل کالج کی عمارتوں سے ٹکرا گیا۔
241 مسافر اور عملے کے ارکان ہلاک، 19 افراد زمین پر جان سے گئے۔
یہ 2020 کی دہائی کا سب سے مہلک فضائی حادثہ قرار پایا۔

7۔ روسی انگارا ایئرلائنز – 24 جولائی
خراب موسم میں دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ جنگل میں گر گیا، 48 افراد ہلاک۔

8۔ ایمریٹس کارگو طیارہ – 20 اکتوبر
ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق۔

9۔ ممباسا ایئر سفاری – 28 اکتوبر
کینیا میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک جن میں زیادہ تر غیر ملکی سیاح تھے۔

10۔ یو پی ایس کارگو حادثہ – 4 نومبر
امریکا میں ٹیک آف کے دوران انجن الگ ہو گیا، طیارہ صنعتی علاقے میں گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک۔

11۔ دبئی ایئر شو حادثہ – 21 نومبر
ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ ایل سی اے تیجس گر کر تباہ، بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

12۔ ترکی میں بزنس جیٹ حادثہ – 23 دسمبر
انقرہ کے قریب طیارہ گرنے سے لیبیا کی فوج کے سربراہ سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی تشویش

ماہرین کے مطابق اگرچہ فضائی سفر مجموعی طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے، تاہم 2025 میں ہونے والے ان واقعات نے فضائی سلامتی، تربیت، طیاروں کی دیکھ بھال اور ایئر ٹریفک کنٹرول پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان