ملک بھر میں کون سی شاہراہیں بند کی جائیں گی؟ جماعت اسلامی نے احتجاجی حکمت عملی طے کرلی

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی آج پیٹرولیم لیوی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پارٹی قیادت نے احتجاجی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

جماعت اسلامی کے مطابق احتجاج کے دوران ملک کے 170 اضلاع میں 510 اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے، جن کی قیادت جماعت کے صوبائی اور ضلعی عہدیداران کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے بڑھتی ہوئی پیٹرولیم لیوی کے خلاف، جماعت اسلامی کا ملک بھر کے 510مقامات پر آج دھرنا دینے کا اعلان

لاہور میں قرطبہ چوک، کراچی میں شاہراہ فیصل، اسلام آباد میں 26 نمبر اسٹاپ، کوئٹہ میں میاں غنڈی چوک، پشاور میں ٹول پلازہ، ملتان میں بوسن روڈ، کرک میں انڈس ہائی وے، بنوں میں سی پیک چوک اور چکدرہ میں انٹرچینج پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا، تاہم اگر انتظامیہ نے مظاہرین کو روکنے یا احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے 1500 شاہراہوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

جماعت اسلامی نے عوام سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملک گیر عوامی آواز بلند کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp