اسلام آباد، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے ساتھیوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کے دوران اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب تھانہ کھنہ کی حدود میں ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی بروقت حکمتِ عملی اور حفاظتی انتظامات کے باعث کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کھنہ کی پولیس ریڈنگ ٹیم ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے واپس جا رہی تھی کہ راستے میں پہلے سے چھپے ہوئے ان کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

فائرنگ کے نتیجے میں گرفتار تینوں ملزمان زخمی ہو گئے، تاہم پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے تھانہ کھنہ کی حدود میں ایک فارمیسی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان اسلام آباد اور راولپنڈی میں دکانوں کی ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشال خان کو کیسے مرد پسند نہیں، اداکارہ کا نجی زندگی کے بارے میں اہم بیان

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟